بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ کا بیان درج ذیل ہے:
بِسْمِ اللّٰهِ قَاصِمِ الْجَبَّارِینَ
﴿وَقَٰتِلُوهُمۡ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتۡنَةࣱ﴾
اسلامی ایران کی با بصیرت اور ہمیشہ میدان میں حاضر قوم!
آپ کی دعائے خیر سے، امریکی دشمن کو سزا دینے کے لئے مجاہدین اسلام کی کاروائیاں کامیابی سے جاری ہیں؛ اور
سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس کے مجاہدین نے، آپریشن نصر2 کی 24ویں لہر کے امتداد میں، اردن کے علاقے "الرکبان" میں دہشت گرد اور بچہ کُش فوج کے اہلکاروں کی تعیناتی کے ایک کمپلیکس پر حملہ کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
امریکی وزیر جنگ، جو خود ایک جنگی مجرم ہے، نے ان ہلاک شدگان کو ہیرو قرار دیا ہے اور ان کی تعداد کو حقیقی تعداد سے بہت کم بتایا ہے۔
جارح کو سزا دینے کے تسلسل میں ہونے والی ان کاروائیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ایران کی عقوہتی اور تعزیزی (Punitive) طاقت خطے کے کسی بھی مقام پر دشمن کا تعاقب کرے گی اور ہر مجرم کو اس کے عمل کی سزا دے گی۔
کسی بھی قوم کی لغت میں، بزدل فوجیوں کو ـ جو جدید ہتھیاروں کو معصوم بچوں کے قتل عام کے لئے استعمال کرتے ہیں، ـ ہیرو نہیں کہا جاتا۔
دنیا کے حریت پسند جلد ہی ان جنگی مجرموں کو ان کے کردار کے کیفر تک پہنچا دیں گے۔
﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ